غیریقینی حالات کے باوجود وفاقی حکومت مدت پوری کریگی، وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ غیریقینی حالات کے باوجود وفاقی حکومت مدت پوری کرے گی، جنہوں نے عمران خان کو 2022ء تک حکومت کرانی تھی وہ تو خود چلے گئے ہیں، عمران خان کو عہدے سے ہٹانے کے فوراً بعد الیکشن کرا لیتے تو اچھا ہوتا۔

سماء کے پروگرام ’ریڈ لائن ود طلعت‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا، عمران خان 18 ماہ سے پویلین میں نہیں گئے، پچ پر لیٹے ہوئے ہیں، کبھی امپائر کی خوشامد کرتے ہیں اور کبھی گالی دیتے ہیں، اگر پنجاب میں کوئی آئینی مسئلہ پیدا ہوگیا ہے تو عمران خیبر پختونخوا اسمبلی کیوں نہیں توڑتے؟۔

انہوں نے دوٹوک انداز میں بتادیا کہ غیر یقینی حالات کے باوجود وفاقی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، جنہوں نے عمران خان کو 2022ء تک حکومت کرانی تھی، وہ تو خود ہی چلے گئے ہیں، عمران وہ شخص ہیں جنہوں نے ملک ریاض کو 190 ملین پاؤنڈ دے دیئے اور 5 ایکڑ زمین لے لی۔

خواجہ آصف کے مطابق عمران خان کو عہدے سے ہٹانے کے فوراً بعد الیکشن کرا لیتے تو اچھا ہوتا، معاشی ایمرجنسی کی خبروں میں صداقت نہیں، ہم نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کیں، ہم صورتحال کو قابو کرلیں گے۔

وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ایل سیز کھولنے کیلئے پیسے نہیں ہیں، آج پاکستان کا ایل سیز کا ریٹ جتنا ہے اتنا کبھی سنا بھی نہیں تھا، اسحاق ڈار نے لاکھ، ڈیڑھ لاکھ کی زیادہ تر ایل سیز کھول دیں، معاشی امور چلانے کے اسٹائل کو تبدیل کرنا چاہئے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے استعفے منظور ہونے چاہئیں، ان کو الیکشن لڑنے دیں اور ان کیخلاف الیکشن نہ لڑیں، میری رائے تھی کہ عمران خان کو ہٹانے کے بعد الیکشن کروائے جائیں، ہمارا پولیٹیکل کیپیٹل محفوظ تھا، 5 سال کیلئے آسکتے تھے، ہمارے پولیٹیکل کیپیٹل کا نقصان ہوا، یہ ریکور ہوگا، ہمیں پتہ ہے 2018ء میں ہمارے ساتھ کہاں ہاتھ ہوا اور ہم نے اپنے ساتھ کہاں ہاتھ کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ پچھلے 8 مہینے میں ہم نے کسی کو گرفتار نہیں کیا، کسی کے خلاف مقدمہ نہیں کیا، لوگ کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کیخلاف کارروائی کیوں نہیں کررہے، عمران خان اتنا گندا ہوسکتا کہ اس کو ڈرائی کلین بھی نہ کیا جاسکے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/VSMglav

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...