کراچی: گاڑی نہ روکنے پر سیکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کردی

کراچی کے علاقے ڈرگ روڈ پر حساس ادارے کے اہلکاروں نے کار سوار کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم گاڑی نہ رکنے پر فائرنگ کردی، ڈرائیور کو گرفتار کرکے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

کراچی کے علاقے ناتھا خان کے قریب قانون نافذ کرنیوالے ادارے کے اہلکاروں نے ایک کار کو رکنے کا اشارہ کیا، کار سوار نے گاڑی بھگادی، جس پر اہلکاروں نے گاڑی پر فائرنگ کردی۔

نمائندہ سماء کے مطابق تیز رفتار گاڑی کے ڈرائیور نے بدحواسی میں گاڑی دوسری گاڑی سے ٹکرادی، جس کے بعد کار سوار کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

اہلکاروں کا کہنا ہے کہ کار سوار کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے جواب میں فائرنگ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق گاڑی نجی کمپنی کے نام رجسٹرڈ ہے، گاڑی کی تلاشی لی گئی تاہم اس میں سے اسلحہ یا کوئی ممنوعہ چیز نہیں ملی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں خودکش دھماکے کے بعد سے ملک کے تمام بڑے شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/bp6ifgs

No comments:

Post a Comment

Main Post

Abductions spark fears of a return to Kenya's dark past

"I was scared he had come to beat me or finish me off," a government critic tells the BBC about his ordeal. from BBC News https:...