چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت تباہ ہونے کا ذمہ دار ایک شخص ہے، کئی بار بتایا تھا کہ معیشت نیچے گئی تو کوئی نہیں سنبھال سکے گا۔
ٹی وی انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکا کی خواہش تھی کہ عمران خان کو ہٹایا جائے، جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے امریکا میں حسین حقانی کی خدمات حاصل کیں، حسین حقانی ان کیخلاف کام اور جنرل باجوہ کو پروموٹ کر رہا تھا۔
عمران خان نے کہا کہ انہوں نے جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ سے کہا تھا کہ دہشت گردی بڑھنے کا خدشہ ہے۔ کہا جب پاک افغان سرحد پرجب باڑ ٹوٹ رہی تھی تو کیا ہمیں پتا نہیں چلا؟ کیا ان کا کام سیاسی انجینیئرنگ کرنا تھا۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ جنرل باجوہ کو بار بار کہا کہ ہمیں محتاط رہنا چاہیے، دہشت گردی بڑھ سکتی ہے، اب میر علی اور میران شاہ میں طالبان جھنڈے لگ رہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ آڈیوز ویڈیوز نکالنے کا مقصد بلیک میلنگ کرنا اور گند اچھالنا ہے، کہا یہ لیکس اخلاقی معیار کو بلند کرنے کے لیے نہیں ہیں بلکہ درحقیقت انہیں بلیک میلنگ کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ ان کے مواد کا بچوں پر بھی منفی اثر پڑتا ہے کیونکہ ہر چیز موبائل فون کے ذریعے دستیاب ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ اپریل میں الیکشن کا بیان سیاسی اندازہ نہیں تھا بلکہ معاشی صورتحال کو دیکھتے ہوئے تجزیہ ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ حالات جس طرح آگے بڑھ رہے ہیں، سیاسی بحران اور معاشی بحران کے حل کے لیے عام انتخابات کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوگا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/ufXPRES
No comments:
Post a Comment