ریحام خان نے تیسری شادی کرلی۔ امریکی شہر سیٹل میں کراچی کے بلال سے نکاح کرلیا۔
سماء سے خصوسی گفتگو میں ریحام خان نے کہا خواہش تھی شادی سادگی سے ہو۔ شریعت کے مطابق نکاح کیا کوئی شادی پر بھی تنقید کرے تو کیا کرسکتے ہیں۔
ریحام خان کا کہنا تھا کہ تنقید کرنے والوں بے چاروں کا کام ہی یہی ہوتا ہے، شریعت کے مطابق نکاح کیا، اگر کوئی اب بھی تنقید کرتا ہیں تو اس کا مطلب ان لوگوں کو تنقید کے سوا کچھ نہیں آتا۔ مزید کہا کہ ان لوگوں کی نہ پہلے کوئی پرواہ کی ہے نہ اب کروں گی۔ میں نے زندگی اپنی اصولوں کے مطابق گزرانی ہے۔
ریحام خان نے تمام چاہنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا کہا میرے والدین اب اس دنیا میں نہیں ہیں، سب سے دعاؤں کی درخواست ہے۔ خواہش تھی کہ شادی سادگی سے ہو۔ میں چاہتی ہوں کہ لوگ سمجھے کہ شادی کو اتنی مشکل نہ بنائی جائے۔
شوہر مرزا بلال سے متعلق کہا کہ ان کا تعلق کراچی سے ہے۔ پہلی دفعہ ملاقات ایک یونیورسٹی وزٹ کے دوران ہوا تھا۔ کافی چیزیں کامن ہے مگر مستقل کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے، باقی اللہ کی مرضی ہے کب کیا ہوجائے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/0SiR4HT
No comments:
Post a Comment