راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 181 رنز بنالیے، انگلینڈ کی تابڑ توڑ بیٹنگ کے جواب میں پاکستان نے بھی جارحانہ کھیل پیش کیا جس کے بعد کرکٹ تجزیہ کار اس میچ کو ڈرا کی طرف بڑھتا دیکھ رہے ہیں۔
دوسرے دن خراب روشنی کے باعث کھیل وقت سے پہلے ختم کردیا گیا، امام الحق 90 اور عبداللہ شفیق 89 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 657 رنز پر آل آؤٹ ہوئی۔ پاکستان کو پہلی اننگز میں 476 رنز کا خسارہ ہے۔
انگلینڈ نے پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 506 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے شروع کیا لیکن 515 رنز پر کپتان بین اسٹوکس 41 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے جبکہ لیام لیونگ اسٹون کو بھی نسیم شاہ نے 9 رنز پر آؤٹ کیا۔
ہیری بروک نے 116 گیندوں پر 5 چھکوں اور 19 چوکوں کی مدد سے 153 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر سعود شکیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، پاکستان کی جانب سے زاہد محمود نے 4، نسیم شاہ نے 3 اور محمد علی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایک وکٹ حارث رؤف کے حصے میں آئی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/JaG4wof
No comments:
Post a Comment