عظیم فٹبالر لیونل میسی نے اپنے آخری ورلڈ کپ میچ کو یادگار بنالیا۔
اتوار کو قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں ارجنٹائن اور فرانس کے فائنل میچ میں لیونل میسی نے دو گول کیے جبکہ پینالٹی ککس پر پر بھی ایک گول کیا، انہیں فٹبال ورلڈ کپ 2022 میں ٹورنامنت کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔
میسی نے ورلڈکپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ 26 میچز کھیلنے کا ریکارڈ بنا دیا، لیونل میسی کا عالمی کپ جیتنے کا خواب بھی پورا ہوگیا۔
یہ بھی پرھیں:
فٹبال کی عالمی بادشاہت کا تاج ارجنٹائن کے سر پر سج گیا
فیفا ورلڈ کپ؛ لیونل میسی دو اہم ریکارڈ بنانے والے دنیا کے واحد فٹبالر بن گئے
لیونل میسی پہلے میچ میں سعودی عرب سے شکست کے بعد ارجنٹائن کو مایوسی کی گہرائیوں سے اکیلے ہی نکال کر فائنل میں لے گئے اور فائنل میں بھی اپنی ٹیم کو کامیابی حاصل دلادی۔
لیونل میسی نے اپنی کارکردگی کے لیے ریکارڈ سات بیلن ڈی آر ٹائٹلز اور ورلڈ کپ گولڈن بال کے ساتھ انفرادی طور پر بے مثال کامیابی حاصل کیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/iv6ybIo
No comments:
Post a Comment