پی ٹی آئی اور ق لیگ کے درمیان پس پردہ ملاقاتوں کا بھی انکشاف

اسمبلیوں کی تحلیل اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی کی پس پردہ ملاقاتیں بھی جاری ہیں، صدر مملکت عارف علوی اور مونس الٰہی کی ملاقات کا انکشاف ہوا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور اتحادی مسلم لیگ ق کے درمیان پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنے اور آئندہ انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ سمیت دیگر معاملات کو حل کرنے کیلئے صدر عارف علوی اور مونس الٰہی کی گزشتہ رات ملاقات ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق ملاقات گلبرگ کے ریسٹورنٹ میں ہوئی، جس میں فواد چوہدری سمیت کچھ پی ٹی آئی رہنماء بھی شریک ہوئے، اس موقع پر حکومت کے ساتھ مذاکرات پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ آئندہ انتخابات اور مشترکہ سیاسی لائحہ عمل اپنانے پر مشاورت بھی ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق (چوہدری پرویز الٰہی) کے مشاورتی سلسلے کی کڑی تھی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/t3nTDHG

No comments:

Post a Comment

Main Post

Abductions spark fears of a return to Kenya's dark past

"I was scared he had come to beat me or finish me off," a government critic tells the BBC about his ordeal. from BBC News https:...