آخر ہمارے مسائل کون حل کریگا، ایم کیو ایم وفد کی وزیراعظم سے ملاقات میں دہائی

ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں مسائل حل نہ ہونے کو شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپاڑٹی کی جانب سے وعدوں پر عملدرآمد نہیں ہورہا۔

وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی سربراہی میں اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور وسیم اختر بھی شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ سے متعلق پارٹی کے تحفظات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا اور میں درپیش مسائل وزیراعظم کے سامنے رکھ دیئے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں ہمارے فلیکسز اور بینرز اتارے جارہے ہیں، پیپلزپارٹی کی جانب سے وعدوں پر بھی تاحال عملدرآمد نہیں ہو رہا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے وزیراعظم کے سامنے بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آخر ہمارے مسائل کون حل کرے گا، ن لیگ متحدہ، پی پی معاہدے میں ضامن ہے، وزیراعظم صاحب اپنا کردارادا کریں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/mcbdTIw

No comments:

Post a Comment

Main Post

Afghan refugees feel 'betrayed' by Trump order blocking move to US

Several Afghans tell the BBC the US has "turned its back" on them, despite years of working alongside Americans in Afghanistan. ...