بنوں میں فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، سپاہی شہید

بنوں میں فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے، ایک سپاہی بھی شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری اعلامیے کے مطابق بنوں کے علاقے جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے، ملزمان سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے جھڑپ میں 25 سالہ سپاہی محمد وسیم نے بھی جام شہادت نوش کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بنوں کے علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کیلئے آپریشن جاری ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/xmo0ewH

No comments:

Post a Comment

Main Post

Trump to receive luxury jet for Air Force One from Qatar

The aircraft is intended for use as a presidential plane, which will then be donated to Trump's library. from BBC News https://ift.tt/...