سڈنی تھنڈر ٹی 20 کی تاریخ کے کمترین اسکور 15 رنز پر آؤٹ

آسٹریلوی ٹی 20 لیگ بگ بیش کے میچ میں سڈنی تھنڈر 15 کے اسکور پر ڈھیر ہوگئی، ٹیم صرف 35 گیندیں ہی کھیل پائی۔

سڈنی کے شو گراؤنڈ اسٹیڈیم میں جمعہ کے روز کھیلے گئے میچ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے۔

ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی جانب سے دیئے گئے 140 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سڈنی تھنڈر کی پوری ٹیم صرف 15 رنز پر 5.5 اوورز میں ہی ڈھیر ہوگئی۔

سڈنی تھنڈر کی جانب سے برینڈن ڈوگٹ نے سب زیادہ 4 رنز بنائے جبکہ رائلی رُوسو نے 3 اور ایلکس روز نے 2 رنز اسکور کئے۔

سڈنی تھنڈر کے مجموعی اسکور میں 2 وائڈ بالز اور ایک لیگ بائے کا فاضل رن بھی شامل تھا، اس طرح ٹیم بلے سے صرف 12 رنز ہی بناسکی۔

ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی جانب سے ہینری تھورٹن نے 5، ویز ایگر نے 4 جبکہ میتھیو شارٹ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پندرہ رنز کے کم ترین اسکور پر آؤٹ ہونے والی سڈنی تھنڈر کے 5 کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے۔

ٹی20 کی تاریخ میں کم ترین اسکور کا ریکارڈ اس سے قبل ترکیہ کے پاس تھا جس نے 2019ء میں چیک ریپبلک کے خلاف ٹی 20 میچ میں صرف 21 رنز بنائے تھے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/0N2a8YK

No comments:

Post a Comment

Main Post

Afghan refugees feel 'betrayed' by Trump order blocking move to US

Several Afghans tell the BBC the US has "turned its back" on them, despite years of working alongside Americans in Afghanistan. ...