ترکیہ کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں،وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ترکیہ کے ساتھ دوطرفہ تجارت سمیت تمام شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں۔

استنبول میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ پریس کانفرنس وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو جانی و مالی نقصان پہنچا۔ دہشت گردی کے خلاف پاکستان اور ترکیہ متحد ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ ترکیہ کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، صدر رجب طیب اردوان کی پرجوش میزبانی پر انتہائی مشکور ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ نے ہمیشہ ہر مشکل میں ایک دوسرے کی مدد کی۔ پاکستان ترکیہ یک جان دو قالب اور مثالی برادر ملک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر اشیاء کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا، قیمتوں میں اضافہ سے ترقی پذیر ممالک زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ مل کر سی پیک منصوبے آگے بڑھا رہا ہے، سی پیک کی تکمیل سے خطہ کی ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں، پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پریس کانفرنس کےدوران کہا کہ آج ہم نے مشترکہ طور پر پی این ایس خیبر کی لانچنگ کی، ہم نے پاکستان کے ساتھ مل کر بہت سے منصوبے مکمل کئے۔

رجب طیب اردوان نے کہا کہ دونوں ملکوں کے دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی ہر ممکن مدد کریں گے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بھرپور اقدامات کئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستانی سیلاب متاثرہ بہن بھائیوں کی ہر ممکن مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تجارت میں اضافہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے، پاکستان ترکیہ نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا، دونوں ممالک عالمی فورمز پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/QabzkeR

No comments:

Post a Comment

Main Post

Purdue and Sackler family agree $7.4bn opioid settlement

Under the terms, the opioid maker agreed to pay $900m, and the family behind it agreed to pay up to $6.5bn. from BBC News https://ift.tt/q...