پاکستان جی سیون گلوبل شیلڈ سے فنڈ حاصل کرنے والے اولین ممالک میں شامل ہوگا۔
پیر کو مصر میں کاپ 27 سربراہی اجلاس کے موقع پر G7 کی جانب سے 200 ملین ڈالر سے زیادہ کی ابتدائی فنڈنگ کے ساتھ اس پروگرام کا آغاز کیا گیا جس کا مقصد موسمیاتی آفات سے نقصان اٹھانے والے ممالک کی مدد کرنا ہے۔
یہ پروگرام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان سمیت بہت سے کمزور ممالک گلوبل وارمننگ کے نتیجے میں سیلابوں سے ہونے والے نقصانات کے معاوضے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
پاکستان 200 ملین ڈالر کی ’گلوبل شیلڈ‘ سے مستفید ہونے والے پہلے ممالک میں شامل ہوگا جبکہ دیگر ممالک میں بنگلہ دیش، کوسٹاریکا، فجی، گھانا، فلپائن اور سینیگال شامل ہیں۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعہ کو اپنی COP27 تقریر کے دوران اعلان کیا تھا کہ امریکا ”گلوبل شیلڈ“ کی حمایت کرے گا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/WGfqu8E
No comments:
Post a Comment