پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے سخت سوال کرنے والی جرمن ٹی وی ’’ڈی ڈبلیو‘‘ کی اینکر کو مبینہ طور پر قتل اور زیادتی کی دھمکیاں ملنے لگیں۔
جرمن اینکر نے چند روز قبل انٹرویو میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے سوال کیا تھا کہ آپ کو تحریک عدم اعتماد کے باعث اقتدار سے محروم ہونا پڑا اور اب آپ اقتدار میں واپسی کیلئے شہرت کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرکے دارالحکومت کی طرف مارچ کر رہے ہیں۔ کیا آپ خود کو امریکی صدر ٹرمپ اور برازیل کے بلسونیرو اور فلپائنی روڈریگز ڈوٹیرٹے کی فہرست میں سمجھتے ہیں؟۔
عمران خان کا جواب میں کہنا تھا کہ ان کی حکومت الیکشن نہیں آکشن کے ذریعے ہٹائی گئی، اپنے دور میں قانون کی حکمرانی نافذ نہیں کرسکا جس پر افسوس ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سی این این اینکر کے بار بار ثبوت مانگنے پر اہم شخصیات پر الزامات کا جواب نہ دے پائے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان پر شدید تنقید ہوتی رہی۔
جرمن ٹی وی اینکر میلیسا چان نے ٹوئٹر پر بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان سے سخت سوال پوچھنے پر انہیں سوشل میڈیا پر ریپ اور قتل کی متعدد دھمکیاں مل چکی ہیں، دھمکیاں ملنے کے بعد ٹوئٹر پر کمنٹس کا سیکشن بند کردیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنسی زیادتی اور قتل کی دھمکیوں سے نمٹنے کا یہی ایک طریقہ تھا کہ میں ٹوئٹر پر کمنٹس بند کردوں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/OWTojrk
No comments:
Post a Comment