پنجاب میں وسائل کم ہے تو اسکاٹ لینڈ یارڈ سے تحقیقات کروالیں، وزیراطلاعات

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں وسائل کم ہے تو اسکاٹ لینڈ یارڈ سے تحقیقات کروالیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تین لوگ کیوں دے استعفی ؟ پنجاب میں حکومت آپ کی۔ وزیراعلی آپ کا۔ پولیس آپ کی۔ جس سے چاہو تحقیقات کراو مگر ان تحقیقات میں خود پیش بھی ہوں۔

وزیراطلاعات نے سوال اٹھایا حملے کا پتہ تھا تو پنجاب حکومت کو اطلاع کیوں نہیں دی۔ ابھی تک ایف آئی آر درج نہیں ہوئی کیونکہ عمران خان کو پتہ ہے کہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان میڈیکولیگل نہیں کروا رہے، پولیس کو اور سرکاری ڈاکٹرز کو شوکت خانم تک رسائی نہیں دے رہے، اور چاہتے ہیں کہ ان کی مرضی کی ایف آئی آر کٹے۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ ایف آئی آر قانون کے مطابق نہیں بلکہ ان کی مرضی کے مطابق کٹے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ عمران خان بغیر تحقیق اور ثبوت کے نام لے رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ان کے استعفوں کے بغیر تحقیقات نہیں ہو سکتیں۔ پنجاب کے تمام وسائل عمران خان اور ان کی جماعت کے ہیں، وہ اس کی جیسے چاہے تحقیقات کریں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/D9LQpjW

No comments:

Post a Comment

Main Post

US government workers told to report DEI efforts or face 'consequences'

Government employees received emails threatening "consequences" if they did not report DEI work to the White House. from BBC New...