پاک فوج نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ادارے پر الزامات کو مسترد کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق عمران خان کے ادارے اور سینئر افسر پر بے بنیاد الزامات ناقابل قبول ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی ادارے یا اس کے سپاہیوں کی بے عزتی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ترجمان کے مطابق پاک فوج کا ایک مضبوط اور انتہائی مؤثر اندرونی احتسابی نظام ہے۔ پاک فوج انتہائی پیشہ ور اور منظم تنظیم ہونے پر فخر کرتی ہے۔
ترجمان پاک فوج نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ بغیر ثبوت جھوٹے الزامات لگانے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کرے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/U9O67gk
No comments:
Post a Comment