ایک اوور میں سات چھکے مارنے کا نیا ریکارڈ بن گیا

انڈیا میں جاری ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ میں انڈین بیٹر رتوراج گائیکواڈ نے ایک اوور میں 7 چھکے لگا کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

پیر کو وجے ہزارے ٹرافی کے سیمی فائنل میں مہارشٹرا کے کپتان رتوراج گائیکواڈ نے اتر پردیش کے خلاف ڈومیسٹک ون ڈے میچ کے دوران 49 ویں اوور میں شیوا سنگھ کو ایک اوور میں سات چھکے مارے۔

شیوا سنگھ نے اپنے اوور میں ایک نو بال بھی کروائی اور اس نو بال پر بھی رتوراج گائیکواڈ نے انہیں چھکا مارا اور اس طرح اتر پردیش کے بولر کا ایک اوور سات چھکوں پر ختم ہوا۔

رتوراج گائیکواڈ نے اپنی ناقابل شکست اننگز میں 159 گیندوں پر 16 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 220 رنز بنائے۔

انڈین بیٹر رتوراج گائیکواڈ کسی بھی فارمیٹ میں ایک اوور میں 42 رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

رتوراج گائیکواڈ انڈین کرکٹ ٹیم لیے ایک ون ڈے اور ایک ٹی20 انٹرنیشنل بھی کھیل چکے ہیں جبکہ انڈین پریمیئر لیگ میں وہ چنائی سپر کنگز کی نمائندگی کرتے ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/UV4YTWn

No comments:

Post a Comment

Main Post

US government workers told to report DEI efforts or face 'consequences'

Government employees received emails threatening "consequences" if they did not report DEI work to the White House. from BBC New...