عمران خان کے اسمبلیوں سے نکلنے کے اعلان پر اہم اتحادی نے لبیک کہہ دیا

سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری مونس الہیٰ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے ملک بھر کی اسمبلیوں سے استعفوں کے اعلان پر اپنی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ہفتے کے روز راولپنڈی میں جلسے سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم ساری اسمبلیوں سے نکلنے لگے ہیں، وزیراعلیٰ سے بات کی ہے، پارلیمانی کمیٹی سے بات کر رہا ہوں، توڑ پھوڑ کرنے سے بہتر ہے کہ ہم اس نظام سے باہر نکلیں، ہم جلد فیصلہ کریں گے کس دن ہم ساری اسمبلیوں سے باہر نکلیں۔

عمران خان کے اعلان پر پنجاب میں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے بیٹے چوہدری مونس الٰہی نے کہا ہے کہ رواں برس 27 جولائی کو اللہ نے ہمیں سرخروکیا اور چوہدری پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ بنایا۔

مونس الہیٰ نے کہا کہ 27 جولائی سے ہم بونس پر چل رہے ہیں، جس دن عمران خان نے کہا پنجاب اسمبلی توڑ دی جائے گی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/asAPuc1

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...