یوٹرن لو اور واپس پارلیمنٹ آجاؤ، احسن اقبال کا عمران خان کو مشورہ

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ ایک اور یوٹرن لو اور واپس پارلیمنٹ آجاؤ۔

نمائندہ خصوصی سماء سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان امریکا اور فوج کے معاملے پر پہلے ہی یوٹرن لے چکے ہیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ مِس فائر کر جائے گا۔ ملک میں عام انتخابات اکتوبر 2023ء میں ہوں گے۔ پرانی مردم شماری پر انتخابات متنازع ہوجائیں گے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نئے آرمی چیف کے تقرر کے بعد ملک میں استحکام آرہا ہے۔ پاکستان نہیں،عمران خان کی سیاست ڈیفالٹ کرے گی کہا ملکی معیشت بحران کا شکار ہے لیکن مہنگائی عالمی مسئلہ ہے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کیلئے پاکستان کو 16 ارب ڈالر درکار ہیں۔ سیلاب متاثرین کیلئےڈونرز کانفرنس جنوری میں ہوگی۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ملکی برآمدات 32 ارب سے بڑھا کر 100 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/cwypJhu

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...