فٹبال ورلڈ کپ کے دو میچز بے نتیجہ ختم

فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں دو میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے۔

گروپ ڈی کی ٹیموں ڈنمارک اور تیونس کا میچ دوحہ کے ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں کھیل کے آغاز پر ڈنمارک ٹیم نے مخالف ٹیم پر دباؤ برقرار رکھنے کے لئے متعدد حملے کئے تاہم تیونسی گول کپیر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی یقینی گول بچائے جبکہ ڈیفنڈرز نے بھی متعدد بار ڈنمارک کی چال کو ناکام بنایا۔

یہ بھی پڑھیں:

فیفا ورلڈ کپ؛ سعودی عرب کے ہاتھوں ارجنٹائن کو اپ سیٹ شکست

تاریخی فتح پر سعودی عرب میں جشن، عام تعطیل کا اعلان

میچ میں مجموعی طور پر تین کھلاڑیوں کو یلو کارڈ بھی دکھائے گئے جن میں ڈنمارک کے دو جبکہ تیونس کا ایک کھلاڑی شامل تھا، میچ ڈرا ہونے پر دونوں ٹیموں کے حصے میں ایک ایک پوائنٹ آیا۔

گروپ سی کی ٹیموں میکسیکو اور پولینڈ کا میچ بھی دوحہ میں ہی کھیلا گیا جس میں میکسیکو کا پلڑا بھاری نظر آیا اور انہوں نے گول کی جانب 11 حملے کیے لیکن اسکے باوجود میچ نہ جیت سکے۔

میچ کے دوران میکسیکو نے 14 اور پولینڈ نے 15 فاؤل کیے، میکسیکو کو 2 جبکہ پولینڈ کو ایک مرتبہ یلو کارڈ دکھایا گیا۔

اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں بڑا اپ سیٹ ہوا تھا جہاں ہارٹ فیورٹ ارجنٹینیا کو سعودی عرب کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/e13dJnT

No comments:

Post a Comment

Main Post

US government workers told to report DEI efforts or face 'consequences'

Government employees received emails threatening "consequences" if they did not report DEI work to the White House. from BBC New...