مفتیٔ اعظم رفیع عثمانیؒ سپرد خاک، نمازِ جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

مفتیٔ اعظم پاکستان محمد رفیع عثمانیؒ مرحوم کو دارالعلوم کراچی کورنگی سے ملحق قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

مفتی محمد رفیع عثمانیؒ جمعے (18 نومبر) کی شب طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔

مرحوم کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب کی بیرونِ ملک سے آمد میں تاخیر کے باعث ان کی نمازِ جنازہ اور تدفین اتوار کی صبح کی گئی۔

مفتی رفیع عثمانیؒ کی نمازِ جنازہ دارالعلوم کراچی کورنگی میں ان کے بھائی مفتی تقی عثمانی نے پڑھائی۔

نمازِ جنازہ میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان، امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان، مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور سیاسی شخصیات کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں معتدقین اور طلبہ نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مفتی رفیع عثمانیؒ مرحوم کو دارالعلوم کراچی سے ملحق قبرستان می سپرد خاک کردیا گیا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/JqUShKQ

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...