آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کراچی کا دورہ، جوانوں سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج کراچی کا دورہ کیا۔ جوانوں سے ملاقات کی اور یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے ملیر گیریژن کا بھی دورہ کیا اور یادگار شہداد پر پھول چڑھائے۔ آرمی چیف نے افسران اور جوانوں کی پیشہ وارانہ مہارت اور لگن کو سراہا۔ تباہ کن سیلاب کے دوران پاک فوج کی کاوشوں کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئیڈیاز 2022 کی نمائش میں شریک وفود اور مندوبین سے بات چیت کی۔

بیان کے مطابق آرمی چیف نے زائرین، مندوبین سے بھی بات چیت کی جبکہ بحرین، اٹلی، سری لنکا، لیبیا، زمبابوے، یو اے ای سمیت مختلف دورے کرنے والے مندوبین سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/ULqR6X1

No comments:

Post a Comment

Main Post

US government workers told to report DEI efforts or face 'consequences'

Government employees received emails threatening "consequences" if they did not report DEI work to the White House. from BBC New...