برطانیہ نے پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکال دیا۔
اے ٹی ایف کے ایکشن پلان کی تکمیل کے بعد برطانیہ نے پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست سے باضابطہ طور پر نکال دیا۔
برطانیہ نے پاکستان کو منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی معاونت کے الزام کے بعد ہائی رسک ممالک میں شامل کیا تھا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری نےخبر ٹویٹ کرکے شیئر کی ہے۔ برطانیہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی معاونت، منی لانڈرنگ خطرہ ہیں۔
خیال رہے کہ رواں سال اکتوبر میں منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کے لیے مالی معاونت پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو اپنی گرے لسٹ سے نکال دیا تھا۔
یہ فیصلہ ایف اے ٹی ایف کے 20 اور 21 اکتوبر کو پیرس میں منعقد ہونے والے دو روزہ اجلاس کے اختتام پر کیا گیا۔ فیٹف کے صدر ٹی راجہ کمار نے کہا کہ پاکستان نے 35 سفارشات پر بہتر انداز میں عمل کیا ہے جس کے نتیجے میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالا جا رہا ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/1YTHMVB
No comments:
Post a Comment