پی ٹی آئی لانگ مارچ: اسلام آباد پولیس نے مسلح اہلکار تعینات کرنے کی اجازت مانگ لی

اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران مسلح افراد سے نمٹنے کیلئے مسلح اہلکار تعینات کرنے کی منظوری طلب کرلی۔

اسلام آباد پولیس نے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں مسلح افراد سے نمٹنے کیلئے مسلح اہلکار تعینات کرنے کی اجازت دی جائے۔

وفاقی پولیس نے خط میں درخواست کی ہے کہ مسلح جتھوں سے نمٹنے کیلئے کوئیک رسپانس فورس (کیو آر ایف) تعینات کی جائے، انسداد دہشتگردی اسکواڈ اور سینئر افسران کی تعیناتی کی بھی اجازت دی جائے۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح اہلکاروں کی مارچ سے قریبی فاصلے پر تعیناتی کریں گے، پی ٹی آئی مارچ کے شرکاء کی فائرنگ کی صورت میں کیو آر ایف حرکت میں آئے گی۔

پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء علی امین گنڈاپور اور کامران بنگش کے مسلح افراد لانے سے متعلق بیانات پر فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی لانگ مارچ میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے بھی تیاریاں تیز کردی ہیں، ہنگامی صورتحال کیلئے ضلعی انتظامیہ نے سی ڈی اے سے 10 ایمبولینسز مانگ لیں۔

ضلعی مجسٹریٹ نے سی ڈی اے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ 10 ایمبولینسز اور 5 فائر بریگیڈ گاڑیاں بھی فراہم کی جائیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/5x6Smfa

No comments:

Post a Comment

Main Post

Purdue and Sackler family agree $7.4bn opioid settlement

Under the terms, the opioid maker agreed to pay $900m, and the family behind it agreed to pay up to $6.5bn. from BBC News https://ift.tt/q...