ترکیہ کے دارالحکومت استنبول میں دھماکا،6 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

ترکیہ کے دارالحکومت استنبول میں دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 53 زخمی ہوگئے۔

دھماکا شہر کے مصروف ترین مرکز میں ہوا ہے جہاں سیاحوں کے بڑی تعداد موجود ہوتی ہے۔

استنبول کے گورنر علی یرلیکیا نے ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق 4:20 پر ہوا تھا جس سے ہلاکتیں ہوئی ہیں اور لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں لیکن انہوں نے تعداد نہیں بتائی۔

ترک حکام کے مطابق پولیس نے علاقے کا کنٹرول سنبھالتے ہوئے اسے آمد و رفت کے لیے بند کر دیا ہے جبکہ تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ استنبول کی استقلال اسٹریٹ میں دھما کے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور پاکستان ترکیہ کے عوام اور حکومت سے مکمل یکجہتی کرتا ہے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ قیمتی انسانی جانوں کےضیاع پر بے حد افسوس ہے، واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/lfXENFq

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...