وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن سے ضمنی انتخابات 90روز کیلئے ملتوی کرنے کی استدعا کردی۔
وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کو 16 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کیلئے خط لکھ دیا۔
خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی جماعت 12 سے 17 اکتوبر کے درمیان اسلام آباد پر قبضے کی کوشش کرنا چاہتی ہے، اسلام آباد کے تحفظ کیلئے زیادہ سے زیادہ نفری لگانا مجبوری ہوگی۔
حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز پہلے ہی سیلاب زدہ علاقوں میں بحالی کےکاموں میں مصروف ہیں، ضمنی انتخابات کیلئے مطلوبہ سیکیورٹی فراہم کرنا ممکن نہیں ہوگا۔
خط میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن اپنےاختیارات استعمال کرتے ہوئےضمنی انتخابات ملتوی کردے، سیلاب کی وجہ سے پہلے بھی بلدیاتی اورضمنی انتخابات ملتوی ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 9 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں میں ضمنی الیکشن 16 اکتوبر کو کرانے کا اعلان کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 22 مردان، این 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور ، این اے 45 کرم، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ، این اے 237 ملیر، این اے 239 کورنگی اور این اے 157 ملتان کا ضمنی انتخاب 16 اکتوبر کو ہو گا۔
جاری اعلامیے کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقوں پی پی139،پی پی 209 ،پی پی 241 میں بھی پولنگ 16 اکتوبر کو ہوگی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/Q39Juoq
No comments:
Post a Comment