پنجاب بارکونسل کے ممبران نے عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کے خلاف ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔
پنجاب بار کونسل کے سیکریٹری نے گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل قرار دیئے جانے پر ہڑتال کی کال دی تھی۔
پنجاب بار کونسل کے دیگر ارکان نے کونسل کے سیکریٹری کی اپیل سے اظہار لاتعلقی کیا ہے۔
پنجاب بار کونسل کے ارکان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کونسل کے 2 عہدیداروں کی جانب سے ہڑتال کی کال دی گئی، ہڑتال کی اس کال کو پنجاب بار کونسل کی کال نہ سمجھی جائے۔
پنجاب بار کونسل کے ارکان نے اپیل کی ہے کہ وکلا برادری دونوں عہدیداروں کی جانب سے جاری اعلامیے پر عمل نہ کرے اور وکلاءعدالتوں میں پیش ہوں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/MABclaq
No comments:
Post a Comment