شمالی وزیرستان میں دو نوجوان کنویں میں گر گئے

شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں 2 نوجوان کنویں میں کام کے دوران گر گئے، ریسکیو ٹیم نے ڈیڑھ گھنٹے کی محنت کے بعد نوجوانوں کو نکال لیا تاہم اسپتال پہنچ کر دونوں دم توڑ گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے علاقے گاؤں خدی میں 2 نوجوان کنویں میں کام کررہے تھے تاہم دونوں تنگ کنویں میں گر گئے۔

حکام کے مطابق اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم فوری پہنچ گئی اور تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کی محنت کے بعد دونوں نوجوانوں کو نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

ریسکیو ٹیم کے مطابق نوجوانوں کو حالت تشویشناک ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دونوں نوجوان دوران علاج دم توڑ گئے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/bRlCWV6

No comments:

Post a Comment

Main Post

Three children drown every day in India's wetlands. But mothers are fighting back

Mothers in the harsh Sundarbans delta are battling the rising tide of child drownings. from BBC News https://ift.tt/h1jnTqH