قائد مسلم لیگ ن نوازشریف کا کہناہے کہ میری بات لکھ لیں لانگ مارچ فلاپ ہوگا۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان انقلابی نہیں،جھوٹا آدمی ہے۔ فیصل واوڈا نے بھی کہہ دیا ہےلانگ مارچ خونی ہوگا۔
نوازشریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کوئی انقلاب نہیں لارہا، لوگوں نےعمران خان کا انقلاب4 سالہ حکومت میں دیکھ لیا، یہ صرف اپنی مرضی کا آرمی چیف لگانا چاہ رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو چور کہتا ہے خود سب سے بڑا چور ہے،50 ارب اور توشہ خانہ سے بڑا کوئی اسکینڈل نہیں۔ فارن فنڈنگ سےبڑی کون سی چوری ہے۔
اس سے قبل ٹویٹر پیغام میں بھی نوازشریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کا لانگ مارچ کسی انقلاب کے لئے نہیں بلکہ اپنی مرضی کا آرمی چیف لگانے کے لئے ہے۔ قائد مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ عمران خان کا انقلاب اس کی 4 سالہ حکمرانی میں عوام دیکھ چکے ہیں۔
سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ دوسروں کو چور کہنے والا عمران خان خود فارن فنڈنگ، توشہ خانہ اور 50 ارب کی ڈکیتی کے ناقابل تردید ثبوتوں کے ساتھ تاریخ کا سب سے بڑا چور ثابت ہوا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/7b41Pjh
No comments:
Post a Comment