پاکستان نے فیٹف اجلاس پر بھارتی میڈیا کا پروپیگینڈا مسترد کردیا

پاکستان نے فیٹف اجلاس کے متعلق بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے فیٹف اور عالمی برادری کی جانب سے پاکستان کی کاوشوں کو بارہا سراہا گیا ہے۔

غیر ذمہ دار بھارتی میڈیا کے منفی پراپیگنڈے پر ردعمل میں ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) سے متعلق پاکستان کیخلاف بھارتی میڈیا کی من گھڑت مہم سختی سے مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا کا بے بنیاد اور گمراہ کن پروپیگنڈا نئی بات نہیں، لیکن ایسے ہتھکنڈوں کے باوجود جون 2022ء میں فیٹف نے پاکستانی کاوشوں کو تسلیم کیا اور سراہا ہے۔

پاکستان گزشتہ کئی سالوں سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ میں ہے، جس کی وجہ سے اسے کئی مالی پابندیوں کا سامنا ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/S1G2nyx

No comments:

Post a Comment

Main Post

Three children drown every day in India's wetlands. But mothers are fighting back

Mothers in the harsh Sundarbans delta are battling the rising tide of child drownings. from BBC News https://ift.tt/h1jnTqH