پاکستان نے اوپیک پلس کے تیل کی پیداوار سے متعلق فیصلے کے تناظر میں سعودی عرب کیخلاف بیانات پر سعودی قیادت کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ سے بچنے اور عالمی اقتصادی استحکام کو یقینی بنانے کیلئے سعودی عرب کے خدشات کو سراہتے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان باہمی احترام پر مبنی ایسے معاملات پر تعمیری نقطہ نظر کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، ہم مملکت سعودی عرب کے ساتھ اپنے دیرینہ، پائیدار اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/8h3rTqN
No comments:
Post a Comment