کراچی اور ملتان سے الوداع پی ٹی آئی، بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں انھوں نے پی ٹی آئی کو کراچی اور ملتان سے الوداع کہا جبکہ پیپلزپارٹی کے کامیاب امیدواروں علی موسی گیلانی اور حکیم بلوچ کو مبارک باد پیش کی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ان نشستوں پر شکست دی جو 2018 کے عام انتخابات میں چوری کی گئی تھیں۔

خیال رہے کہ ملتان کے حلقہ این اے 157میں پیپلزپارٹی کےعلی موسیٰ گیلانی نے 20 ہزار ووٹوں کی برتری کے ساتھ کامیابی کا دعویٰ کیا ہے۔

علی موسیٰ گیلانی کا کہنا تھا کہ آج جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈے کو شکست ہوئی۔ عمران خان کی قوم کو انتشار کی جانب لے جانے کی کوشش ناکام ہوگی۔

دوسری جانب این اے 237 کراچی میں بھی پیپلزپارٹی نے میدان مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پی پی امیدوار عبدالحکیم بلوچ کا کہنا ہے کہ آج عمران خان کے بیانیے کوشکست ہوئی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/HfWYMcT

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...