اسلام آباد میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 2 دہشت گرد گرفتار

اسلام آباد کے قریب کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گرد گرفتار کرلئے، جن کے قبضے سے 3، 3 کلو گرام دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا، ملزمان کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق اسلام آباد کے قریب سنگجانی کےعلاقے میں کارروائی کے دوران پکڑے جانیوالے دہشت گردوں میں حمزہ عرف غازی اور شیرعالم عرف عمر شامل ہیں، دونوں شمالی وزیرستان کے رہائشی ہیں، جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کیخلاف سرکار کی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق شیر عالم اور حمزہ جی ٹی روڈ کے راستے اسلام آباد کی حدود میں داخل ہوئے، دونوں دہشتگردوں سے 3، 3 کلو گرام دھماکا خیز مواد، 2 بیٹریاں، ریموٹ اور دیگر ممنوعہ مواد بھی برآمد کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد سیاسی اجتماع اور معروف شخصیات پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/HZNYnXS

No comments:

Post a Comment

Main Post

Three children drown every day in India's wetlands. But mothers are fighting back

Mothers in the harsh Sundarbans delta are battling the rising tide of child drownings. from BBC News https://ift.tt/h1jnTqH