وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل (بدھ کو) طلب کرلیا۔ وزیراعظم کے دورۂ امریکا اور آڈیو لیکس سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو کی جائے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف امریکا اور برطانیہ کے طویل دورے کے بعد پاکستان پہنچ گئے، اسلام آباد پہنچتے ہی انہوں نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل (بدھ کو) طلب کرلیا۔
وزیراعظم وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ارکان کو دورۂ امریکا کی مصروفیات پر اعتماد میں لیں گے، وزیراعظم ہاؤس آڈیو لیکس کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔
کابینہ ارکان ملکی معاشی صورتحال اور سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ن لیگی رہنماء اسحاق ڈار بھی واپس آئے ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/JI6SCrL
No comments:
Post a Comment