صدر مملکت اور وزیراعظم کا ملکہ ایلزبتھ کے انتقال پر اظہار افسوس

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی ملکہ ایلزبتھ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے شاہی خاندان اور برطانوی خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے اپنے ایک بیان میں ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوئم کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ شاہی خاندان، برطانوی حکومت اور عوام سے دلی ہمدردی ہے، ملکہ کے انتقال کا بہت بڑا خلاء آنے والے وقتوں میں پُر کرنا مشکل ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں شاہی خاندان اور برطانوی عوام کے ساتھ ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ملکہ برطانیہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایلزبتھ دوئم کے انتقال پر دلی صدمہ ہوا، دکھ کی اس گھڑی میں برطانیہ اور کامن ویلتھ ممالک کے ساتھ ہیں۔

وزیراعظم نے برطانوی حکومت، شاہی خاندان اور عوام سے تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/c5RqaC4

No comments:

Post a Comment

Main Post

US government workers told to report DEI efforts or face 'consequences'

Government employees received emails threatening "consequences" if they did not report DEI work to the White House. from BBC New...