کوئٹہ: نان بائیوں کا جمعرات کو ہڑتال کا اعلان، روٹی کی قیمت بڑھانے کا مطالبہ

کوئٹہ میں نان بائیوں نے روٹی کی قیمت بڑھانے کیلئے ہڑتال کا اعلان کردیا، شہر کے تمام تندور جمعرات کو بند رہیں گے۔

کوئٹہ میں صدر نان بائی ایسوسی ایشن نعیم خلجی نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آٹے کی قلت کے باعث 100 کلو آٹے کا تھیلہ 8 ہزار 50 سے بڑھ کر 10 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے، جس کی وجہ انہیں مالی مشکلات کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ نان بائیوں کی جانب سے روٹی مہنگی یا وزن کم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تو ضلعی انتظامیہ ان پر بھاری جرمانے عائد کرتی ہے، اس کے علاوہ 2021ء میں گیس کا فی یونٹ 14 روپے تھا آج گیس کا ایک یونٹ 36 روپے ہے۔

نعیم خلجی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دے یا پھر آٹے کی قیمت کم کرے۔

ایک سوال کے جواب میں صدر نان بائی ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ہم مزید نقصان برداشت نہیں کرسکتے، مطالبات کے حق میں جمعرات 8 ستمبر کو ہڑتال کی جائے گی، اس روز شہر کے تمام تندور بند رہیں گے۔

انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ جمعرات کو تندوروں پر روٹی نہیں ملے گی، صارفین متبادل انتظام کرلیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/uMh4BaY

No comments:

Post a Comment

Main Post

US government workers told to report DEI efforts or face 'consequences'

Government employees received emails threatening "consequences" if they did not report DEI work to the White House. from BBC New...