چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے ہر موقع پر عمران خان کی مدد کی، دین سے متعلق ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، جو فوج کیخلاف باتیں کرتے ہیں یہ قوم اور دین کے دشمن ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آرمی چیف کی دین کے حوالے سے خدمات فراموش نہیں کی جاسکتیں، آرمی چیف نے جمہوری حکومت کا ہمیشہ ساتھ دیا، آرمی چیف نے ہر موقع پر عمران خان کی مدد کی۔
ان کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی نے دھرنا دیا تو آرمی چیف نے مذاکرات کرائے، فضل الرحمان کا دھرنا بھی باجوہ صاحب نے ختم کرایا، جو فوج کیخلاف باتیں کرتے ہیں یہ قوم اور دین کے دشمن ہیں۔
پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان نے 5 ارب اکٹھے کیے، رقم تمام صوبوں میں سیلاب متاثرین کو دیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ 10 دن بعد نوکریوں سے پابندی اٹھالی جائے گی، لوگوں کو نوکریاں ملیں گی، بیروزگاری میں کمی آئے گی، تمام سرکاری دفاتر میں ایک سے 2 بجے تک نماز کا لازمی وقفہ ہوگا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/FqVMbxa
No comments:
Post a Comment