بھارت کے ایک اور بولر کی پاکستان کیخلاف میچ میں شرکت مشکوک

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کا ایک اور فاسٹ بولر بیمار پڑ گیا، آویش خان کی اہم میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ ٹی 20 میں بھارتی کرکٹ ٹیم کا حصہ فاسٹ بولر آویش خان بخار اور فلو کا شکار ہوگئے، جس کے بعد سے وہ دو دن سے اپنے ہوٹل کے کمرے میں ہی مقیم ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آویش خان کی پاکستان کے خلاف ایشیا کپ ٹی 20 سپر فور مرحلے کے میچ میں شرکت مشکوک ہے۔

میڈیا رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ آویش خان کی طبیعت بہتر نہیں لگ رہی، جبکہ بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم انہیں مسلسل مانیٹر کر رہی ہے۔

بھارتی آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا بھی انجری کے سبب ایشیا کپ سے باہر ہوچکے ہیں جبکہ وہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی شرکت نہیں کرسکیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ 2022ء میں سپر فور کا میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل گروپ میچ میں آویش خان نے پاکستان کیخلاف 19 رنز دے کر ایک وکٹ لی، انہوں نے فخر زمان کو آؤٹ کیا تھا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/8N2ozl6

No comments:

Post a Comment

Main Post

Australia PM faces backlash over new A$4.3m beach pad

The purchase comes months out from an election in which the cost of living and housing are key issues. from BBC News https://ift.tt/J8RB5rz