چیئرمین جوائنٹس چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا کہنا ہے کہ پاکستان پرامن بقائے باہمی کے اصولوں پر کابند ہے، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، کشمیریون اور فلسطینیوں کی جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں۔
پاکستان ایئرفورس اکیڈمی رسالپور میں پاک فضائیہ کی 146 ویں گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیئرمین جوائنٹس چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاک فضائیہ ہمیشہ قوم کی امیدوں پر پورا اتری، پاکستان پُرامن بقائے باہمی کے اصولوں پر کاربند ہے، امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مظلوم کشمیریوں اور فلسطینوں کی جدوجہد کی حمایت کرتا ہے، ان کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔
جنرل ندیم رضا نے پاس آؤٹ ہونیوالے کیڈٹ کو بیجز لگائے اور بہترین کارکردگی دکھانے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے، کامیاب کیڈٹس نے دفاع وطن کیلئے خدمات کا حلف بھی اٹھایا، اس موقع پر پریڈ کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔
جنرل ندیم رضا نے اپنے خطاب میں کامیاب کیڈٹس کو مبارکباد دی، اور کہا کہ افواج پاکستان دفاع وطن کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔
تقریب کے دوران فلائی پاسٹ کے شاندار مظاہرے نے فضاء میں قوس قزح کے رنگ بکھیر دئیے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/D2dAu6L
No comments:
Post a Comment