کسان اتحاد نے مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا

کسان اتحاد نے کھاد کی قیمتوں اور بجلی بلوں میں کمی سمیت دیگر مطالبات کیلئے اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں ہونیوالا احتجاج حکومت کی یقین دہانی پر ختم کردیا۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سے کسان اتحاد کے وفد نے ملاقات کی، حکومت کی جانب سے مسائل حل کی یقین دہانی کے بعد کسان اتحاد نے مظاہرہ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

ملک کے مختلف شہروں سے کسان اسلام آباد پہنچے، پولیس نے ڈی چوک جانیوالے راستے بند کرتے ہوئے انہیں جناح ایونیو پر روک لیا، کسان اتحاد نے ایف 9 پارک میں احتجاج کیا، انتظامیہ نے کسانوں کو مذاکرات کی دعوت دی۔

کسانوں کا کہنا تھا کہ بجلی پر چلنے والے ٹیوب ویلز کے بلوں اور کھاد کی قیمتوں میں کمی کی جائے، گنے کا ریٹ بڑھانے اور سندھ و پنجاب میں گندم کی قیمت یکساں کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔ کسانوں نے یہ بھی کہا کہ کھاد کی ہر بوری پر قیمت درج ہونی چاہئے۔

کسان اتحاد کے صدر خالد کھوکھر نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے یقین دہانی کرائی تھی کہ کسانوں کے مسائل حل کریں گے، مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو پورا ملک جام کر دیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سے کسان اتحاد کے 7 رکنی وفد نے ملاقات کی، مسائل حل کرنے کی یقین دہانی پر کسانوں نے احتجاج ختم کردیا۔

خالد کھوکھر نے کہا وزیراعظم شہباز شریف سے بھی 28 ستمبر کو کسانوں کی ملاقات ہوگی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/bnRdcJN

No comments:

Post a Comment

Main Post

US government workers told to report DEI efforts or face 'consequences'

Government employees received emails threatening "consequences" if they did not report DEI work to the White House. from BBC New...