نائين اليون حملوں کو اکيس برس بيت گئے

نائن اليون حملوں کو اکيس برس بيت گئے، گیارہ ستمبر دو ہزار ايک ميں امریکا کے شہر نیویارک میں دہشت گردی کی وہ کارروائی ہوئی تھی جس نے دنیا کا منظر نامہ بدل کر رکھ دیا۔

گيارہ ستمبر دو ہزار ايک وہ منگل کا دن تھا جب خودکش حملہ آوروں نے چار امریکی مسافر بردار طیارے اغوا کر کے انہیں نیویارک اور واشنگٹن میں اہم عمارتوں سے ٹکرانے کے منصوبے پر عمل کیا۔

تین طیارے مقررہ اہداف تک پہنچنے میں کامیاب رہے، جب کہ ایک ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی گر کر تباہ ہوگیا۔ ان حملوں میں تین ہزار کے قریب افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اس واقعے کو نائن الیون حملوں کے نام سے یاد کيا جاتا ہے اور یہ حملے نہ صرف امریکیوں بلکہ پوری دنیا کے لیے اکيسويں صدی کے اذیت ناک ترین واقعات میں ایک قرار دیے جاتے ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/jJXdIPc

No comments:

Post a Comment

Main Post

Rapid rollback of Kurdish-led forces reshapes Sharaa's Syria

The retreat of the Syrian Democratic Forces (SDF) in the north-east marks the biggest change of control in Syria since the fall of Bashar al...