وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج بروز منگل 13 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چھ نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔ اجلاس میں سیلاب کی صورت حال ، امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

ایجنڈے کے مطابق حج کوٹہ سے اضافی بکنگ پر تحقیقات سے متعلق فیصلہ ہوگا، جب کہ اس کے علاوہ دس ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کی تجاویزکابینہ میں پیش ہونگی۔

اجلاس میں الیکٹرک پنکھوں کی کم سے کم بجلی کی لاگت کا معیارمقررکرنے کی سمری پیش ہوگی۔ اس کے علاوہ کابینہ کی کمیٹی برائے قانون سازی کے 2 ستمبرکے فیصلوں کی توثیق ایجنڈا میں شامل ہے۔

کابینہ کی کمیٹی برائے نجکاری کے 7 ستمبرکے فیصلوں کی توثیق اور کابینہ کمیٹی برائے ای سی سی کے 8 ستمبرکے فیصلوں کی توثیق ایجنڈ ے میں شامل ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/48UTVyK

No comments:

Post a Comment

Main Post

'It's going to get worse': American car buyers brace for sweeping auto tariffs

"The prices in the wholesale market have skyrocketed already and it's going to get worse," one car seller told the BBC. from...