خواتین ریفریز کی ہڑتال کے باعث اسپین میں ہونیوالی پروفیشنل ویمن فٹبال لیگ منسوخ کردی گئی۔ ٹورنامنٹ کی خواتین ریفریز نے بہتر اُجرت کے بغیر ذمہ داری کی ادائیگی سے انکار کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپین پروفیشنل ویمن فٹبال لیگ کے سیزن کا آغاز ہفتہ کو ہونا تھا تاہم لیگ کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ویمنز میچ ریفریز کے نہ پہنچے پر گیمز کا انعقاد ممکن نہیں۔
اسپین کی خواتین فٹبال کیلئے میچ ریفریز نے جمعرات کو اپنے مطالبات پر توجہ نہ ملنے پر ہڑتال کا اعلان کر دیا تھا۔
ویمنز فٹبال لیگ کیلئے تعینات ریفریز اور اسسٹنٹ ریفریز جو کہ تمام خواتین ہیں کا کہنا ہے کہ نیو پروفیشنل لیگ نے خاتون کھلاڑیوں کیلئے فنڈ میں اضافہ کیا ہے جبکہ ریفریز کے تحفظات کو دور نہیں کیا گیا۔
نیو ویمنز فٹبال لیگ کی صدر بیٹریز الواریز نے اس صورتحال کی تمام تر ذمہ داری ہسپانوی فٹ بال فیڈریشن اور سپورٹس پالیسی کے انچارج سرکاری عہدیداروں پر ڈالی ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/lRq421m
No comments:
Post a Comment