چین نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے ہنگامی بنیادوں امداد کا اعلان کیا ہے۔
ٹویٹر پیغام میں چينی سفارتخانے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ چین ہنگامی بنیادوں پر سیلاب زدگان کے بحالی کےلیے پاکستان کو امدادی سامان کی کھیپ فراہم کرے گا۔
ترجمان کے مطابق پاکستان کو 25 ہزار ٹينٹ اور دیگر سامان فراہم کیا جائے گا جبکہ تين لاکھ ڈالر بھی سيلاب متاثرين کيلئے ديئے جائيں گے۔
واضح رہے کہ سندھ اور بلوچستان کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی جاری بارشوں نے پہلے سے ابتر صورتحال کو مزید سنگین کردیا ہے۔ بلوچستان میں سیلاب سے مزید 4 افراد کی جانیں چلی گئیں، جاں بحق افراد کی تعداد 234ہو گئی۔
خیال رہے کہ پاکستان میں مون سون کا رواں سیزن غیر معمولی حد تک طویل اور تباہ کن رہا ہے۔ اب تک مجموعی اعداد و شمار کے مطابق قریب ڈھائی ماہ کے دوران ملک بھر میں سیلاب اور بارشوں کے باعث کم از کم 830 اموات ہو چکی ہیں اور ملک کے 116 اضلاع متاثر ہوئے ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/DOQGwry
No comments:
Post a Comment