محرم الحرام کا جلوس، کراچی کا ٹریفک پلان جاری

نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کی یاد میں ملک بھر میں مجالس عزا ( Muharram ul Haram ) کا انعقاد کیا گیا۔

مختلف شہروں میں ذاکرین نے کربلا میں حضرت قاسم ؓکی شجاعت کے واقعات بیان کیے۔ نبیؐ کے گھرانے پر یزیدی فوج کے مظالم کا تذکرہ کیا گیا۔

جلوسوں میں سوز و گداز کے ساتھ نوحہ خوانی بھی کی گئی، امام عالی مقام کی فوج کے سپہ سالار حضرت عباسؓ کے علم کی شبیہ اور امام حسینؓ کے ذوالجناح کی شبیہ برآمد ہوئی۔

کراچی ميں آٹھ، نو اور دس محرم الحرام کے جلوس کے سلسلے ميں ٹريفک پوليس نے متبادل روٹس کا اعلان کرديا ہے۔

کون کون سی سڑکيں ٹريفک ( Traffic ) کيلئے اور کون سی سڑکیں ( Route ) کھلی رہيں گی

آٹھ محرم الحرام کو دوپہر ڈیڑھ بجے مرکزی جلوس نشتر پارک سے شروع ہو کر مندرجہ ذیل راستوں سے ہوتا ہوا حسینہ ایرانیاں امام بارگاہ پر پہنچے گا اور اختتام پذیر ہوگا۔

روٹ

نشتر پارک ، سر شاہ نواز بھٹو روڈ، محفل شاہ خراساں ، ایم اے جناغ روڈ، منسفیلڈ اسٹریٹ، پریڈی اسٹریٹ۔ دوبارہ ایم اے جناح روڈ، بابائے اردو روڈ، نشتر روڈ، بارہ امام ، الطاف حسین روڈ پرانا نیپئر روڈ ، ایم اے جناح روڈ، بولٹن مارکیٹ ، ممبی بازارا، نواب محبت خانجی روڈ سے حسینہ ایرانیاں امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔

ٹريفک پوليس کی جانب سے جاری کردہ متبادل روٹس کے مطابق ناظم آباد سے ايم اے جناح روڈ آنے والے تمام ٹريفک کو لسبيلہ چوک گارڈن کی جانب موڑ دیا جائے گا۔

لیاقت آباد سے ایم اے جناح روڈ آنے والے تمام ٹریفک کو تین ہٹی کی جانب موڑ دیا جائے گا۔

ان تمام گاڑیوں کو جیل روڈ، جمشید روڈ ، شاہراہ قائدین اور پھر شارع فیصل جانے کی اجازت ہوگی۔

جو ٹریفک یونیورسٹی روڈ سے ایم اے جناح روڈ کی طرف جائے گی اسے نیو ایم اے جناح روڈ کی جانب سے آنے کی اجازت ہوگی۔

ٹریفک پولیس کی ہدایات

کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے سلسلہ میں متبادل راستوں کا تعین کیا گیا ہے، تاہم ڈرائیور حضرات سے گزارش کی گئی ہے کہ ہدایت پر عمل کریں تاکہ پریشانی سے بچا جا سکے۔

پنجاب

پنجاب کابینہ نے بھی محرم الحرام کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان کی منظوری دے دی ہے۔ صوبے میں 9 اور 10محرم کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، حساس مقامات اور جلوسوں کے راستے پر موبائل سروس بھی بند رہے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ محرم کے جلوسوں اور مجالس کی سی سی ٹی وی کوریج یقینی بنائی جائے۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے بھی متبادل روٹس اور ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/tE3wqu8

No comments:

Post a Comment

Main Post

What message do Greenlanders have for Trump?

The BBC's Europe editor Katya Adler hears from Greenlanders, whose island is embroiled in a geopolitical storm. from BBC News https://...