وفاقی کابینہ آج سیلابی صورت حال کا جائزہ لے گی

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف (PM SHEHBAZ SHARIF ) کی زیر صدارت وفاقی کابینہ ( FEDERAL CABINET ) کا اہم اجلاس آج ہو رہا ہے، اجلاس کا دو نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہونے والے اہم اجلاس میں وفاقی کابینہ آج ملک کے مختلف علاقوں میں سیلاب ( FLOOD 2022 ) کی صورت حال کا جائزہ لے گی۔

اجلاس کے شرکاء کو متاثرین سیلاب کو درپیش مشکلات اور امدادی کارروائیوں پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ کابینہ اجلاس میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو رہائشی مدت میں توسیع کی پالیسی بھی پیش ہوگی۔

کابینہ اجلاس میں حکام کی جانب سے مزید سیلابی صورت حال سے بچنے اور متاثرین کی بحالی کے اقدامات پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

قبل ازیں اسلام آباد میں ہونے والے وفاقی حکومت کے اہم اجلاس میں آرمی چیف اور اعلیٰ عسکری قیادت نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کو آرڈینیشن سينٹر قائم کیا جائے گا۔

اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے سیلاب کی صورت حال پر شرکا کو ریسکیو اور ریلیف آپریشن پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں تباہ کن سیلاب سے پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/NGMbs9c

No comments:

Post a Comment

Main Post

Fake vintage wine gang busted in France and Italy, police say

The group is alleged to have made fake labels from famous French vineyards, using them to sell cheap wine. from BBC News https://ift.tt/4s...