حکومت عمران خان کو گرفتار کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے، شاہ محمود

وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے عمران خان کو حکومت گرفتار کرنے کا مںصوبہ بنارہی ہے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ حکمران عمران خان کی عوامی مقبولیت سے گھبرا گئے ہیں۔ حکومت نے یہ حرکت کی تو ملک کے سیاسی استحکام کو تہہ وبالاکر دیںگے۔

سابق وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ کل عمران خان نےایک اہم اجلاس اسلام آبادمیں طلب کیا ہے، کارکنان تیاررہیں اور پارٹی کی کال کا انتظارکریں۔

شاہ محمودقریشی کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پرانسانی حقوق کی تنظیمیں کیوں خاموش ہیں۔

دوسری جانب عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ کی طرف جانے والے راستے کی سیکورٹی سخت کر دی گئی۔ پولیس نے خار دار تار لگا کر راستہ بند کرکے غیر متعلقہ افراد کو بنی گالہ جانے پر روک دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکن بھی بنی گالہ کے علاقے میں عمران خان چوک پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ آج اسلام آباد پولیس نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف سرکاری مدعیت میں دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج اور اعلیٰ پولیس افسران کو دھمکیوں کے معاملے پر سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف مجسٹریٹ اسلام آباد علی جاوید کی مدعیت میں تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق عمران خان نے تقریر میں پولیس افسران اور جج کو دھمکیاں دیں اور ڈرایا، عمران خان کی تقریر کا مقصد عدلیہ اوراعلیٰ حکام کادہشت زدہ کرنا تھا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/qeUQ9tE

No comments:

Post a Comment

Main Post

200 Palestinian prisoners released to jubilant scenes in West Bank

The prisoners were released in exchange for four female hostages held by Hamas in Gaza. from BBC News https://ift.tt/oGWwnSP