وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عمران خان خود کو مقدس او رقانون سے بالاترسمجھتے ہیں۔
عمران خان کے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کی آج کی تقریردھوکےکے سوا کچھ نہیں تھی۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عمران خان حقائق مسخ کرکے لوگوں کو الجھانا چاہتے ہیں، عمران خان دھوکے سے لوگوں کی نفسیات سے کھیل رہا ہے۔
اس سے قبل عمران خان کے خطاب کے بعد پریس کانفرنس کے دوران وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان میں جھوٹ بولنے کا بہت حوصلہ ہے، ان جھوٹوں کا جواب دے دے کر تھک گئی ہوں۔ ان کا مقصد صرف جھوٹ بولنا،فساد اور فتنہ پھیلانا ہے۔
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ جب نوازشریف اور ان کی بیٹی کو گرفتار کیا گیا تو عمران خان وزیراعظم تھے، ان کے کرائے کے ترجمان میڈیا پر مہم چلاتے تھے، ان کے دور میں کالے قانون لائے گئے، سنسنرشپ عائد کی گئی۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ توشہ خان اور فارن فنڈنگ میں ان کا کوئی بندہ پیش نہیں ہورہا ہے، بہتری اسی میں ہے ریکارڈ دے دیں ورنہ ہمیں ریکارڈ لینا آتا ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/6nCIKGA
No comments:
Post a Comment