میڈیکل بورڈ نے شہباز گل کی صحت تسلی بخش قرار دے دیا

اسلام آباد کے پمزاسپتال کے میڈیکل بورڈ نے چیئرمین پی ٹی آئی کےچیف آف اسٹاف ڈاکٹرشہبازگل کی صحت کوتسلی بخش قراردیا ہے۔

شہبازگل کو پمز سے ڈسچارج کرنے سے متعلق پولیس سے مشاورت کی جارہی ہے۔ شہباز گل کو گزشتہ روز 17 اگست کو اڈیالہ جیل سے ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے ماتحت عدالت میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ جمع کرا دی ہے۔

جمعرات کو جوڈیشل مجسٹریٹ راجہ فرخ علی کی عدالت میں پولیس کی جانب سے جمع کرائی گئی میڈیکل رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شہباز گل سانس کی تکلیف کیلئے ضرورت پڑنے پر ایک مخصوص دوا استعمال کرتے ہیں۔

ڈیوٹی جج راجہ فرخ علی کی عدالت میں جمع کرائی گئی میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہباز گل کندھے ، گردن اور چھاتی کے بائیں جانب درد بھی محسوس کر رہے ہیں۔ ان کی ای سی جی کرائی گئی ہے۔

میڈیکل بورڈ نے ایکسرے اور کچھ مزيد ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دیا ہے، کارڈیالوجسٹ اور پلمانولوجسٹ سے طبی معائنہ بھی درکار ہے۔ رپورٹ کے مطابق شہباز گل کے مزید طبی معائنے کی ضرورت بھی پڑ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی جج زیبا چوہدری نے شہباز گل کی جسمانی ریمانڈ کی نظرثانی اپیل پر 17 اگست بروز بدھ کو فیصلہ سناتے ہوئے مزید 48 گھنٹے کیلئے انہیں پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/qAzDSVb

No comments:

Post a Comment

Main Post

List weekly accomplishments or resign, Musk tells US federal workers

The weekend email comes as Elon Musk leads an effort to aggressively curtail the government workforce. from BBC News https://ift.tt/I14p5G...