کراچی کی مقامی عدالت نے شادی کیلئے گھر چھوڑ کر کراچی سے پنجاب جانیوالی لڑکی کا نام اور تصاویر شائع کرنے پر پابندی لگادی۔
کراچی کے علاقے ملیر کی رہائشی لڑکی پسند کی شادی کیلئے گھر چھوڑ کر پنجاب چلی گئی تھی، جس کے والدین کی درخواست پر اسے پولیس نے بازیاب کرایا تھا۔
لڑکی کے والدین کا دعویٰ تھا کہ ان کی بیٹی شادی کی قانونی عمر کو نہیں پہنچی، والدین کی درخواست پر عدالت نے لڑکی کا میڈیکل کرانے کا حکم دیا۔ جس کی رپورٹ کے مطابق گھر چھوڑ کر جانیوالی لڑکی کی عمر 17 سال تھی۔


کراچی کی مقامی عدالت نے کمسن لڑکی کا نام اور اس کی تصاویر میڈیا پر شائع کرنے پر پابندی لگادی۔
عدالت کا کہنا ہے کہ سندھ چائلڈ میریج ریسٹرینٹ ایکٹ کے مطابق میڈیا متاثرہ لڑکی کی شناخت اور تصاویر شائع نہیں کرسکتا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/8vH0Bdc
No comments:
Post a Comment