سندھ کی کئی گیس فیلڈز میں غیر متوقع ٹرپنگ، کراچی میں گیس کی لوڈشیڈنگ

کراچی کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس صارفین کو پریشر میں کمی اور گیس کی قلت کا سامنا ہے، حکام کے مطابق سندھ میں کئی گیس فیلڈز میں غیر متوقع ٹرپنگ کی وجہ سے گیس لوڈمینجمنٹ شروع کردی گئی ہے۔

سندھ ميں کئی گيس فيلڈز ميں غيرمتوقع ٹرپنگ کے باعث ایس ایس جی سی کو ملنے والی گیس کے پریشر میں کمی ہوگئی، سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ نے گیس لوڈ مینجمنٹ شروع کردی۔

کراچی کے کئی علاقوں میں سوئی گیس کی فراہمی جزوی معطل ہوگئی، جبکہ بیشتر علاقوں میں صارفین کو گیس پریشر میں کمی کا بھی سامنا ہے۔

گیس کی لوڈ شیڈنگ اور پریشر میں کمی سے متاثرہ علاقوں سمیں اسکیم 33، ملیر، شاہ لطیف ٹاؤن، کیماڑی، اورنگی ٹاؤن اور دیگر شامل ہیں۔

ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ سيلاب کے باعث گيس فيلڈ تک پہنچنے ميں مشکلات کا سامنا ہے۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق سوئی سدرن کی شکارپور سے کوئٹہ 12 انچ اور 24 انچ گیس پائپ لائنوں کو بلوچستان کے بولان میں بی بی نانی پل کے قریب سیلابی پانی کی وجہ سے بھاری نقصان پہنچا ہے۔

گیس لائن کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے بلوچستان کو بھی گیس کی فراہمی رک گئی ترجمان کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کو زرغون گیس پائپ لائن سے ملنے والی معمولی سپلائی بھی سیلابی پانی سے ہونیوالے تباہی کی وجہ سے معطل ہوگئی ہے۔

ترجمان کے مطابق گیس پائپ لائنوں کی مرمت کا کام شروع کرنے کیلئے سوئی سدرن کی ٹیمیں متاثرہ علاقے میں پہلے سے موجود ہیں لیکن پانی کے غیرمعمولی بہاؤ کی وجہ سے اس وقت ہمارے آلات اور مشینری کی نقل و حرکت ممکن نہیں ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/dB0c9wb

No comments:

Post a Comment

Main Post

US kills leader of Venezuela's Tren de Aragua gang in airstrike, Trump says

Niño Guerrero was killed in a "swift and lethal kinetic strike," the US President wrote in a social media post. from BBC News ht...